ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آدھار سے سم لنک کرنے کے لئے کمپنیوں کے میسج

آدھار سے سم لنک کرنے کے لئے کمپنیوں کے میسج

Wed, 31 May 2017 11:39:59    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹیلی ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی)نے نئے سم کارڈ کے لئے آدھار کارڈ کو دو ماہ پہلے ہی لازمی کر چکی ہے۔اس کے تحت صارفین کے لئے موبائل نمبر کو آدھار کارڈ سے لنک کروانا ضروری ہو گا، ورنہ نمبر بند کر دیا جائے گا۔ٹیلی آپریٹر ایئر ٹیل اور خیال نے اپنے کسٹمرس کو اس بارے میں میسج بھیجنے شروع کر دیئے ہیں۔تاہم، یہ صاف نہیں ہے کہ فیصلہ تاریخ کے بعد ان ویریفائڈ نمبرس بند کر دیے جائیں گے یا نہیں لیکن، ایئر ٹیل کے خوردہ اسٹورز پر کسٹمرس کے لئے اشتہار لگائے گئے ہیں، جن پر لکھا ہے، چالو رہنے کے لئے آپ نمبر سے آدھار کارڈ لنک کروائیں۔بتا دیں کہ سپریم کورٹ کے حکم پر موبائل سروس پرووائڈر کو یہ مرحلہ پورا کرنے کے لیے کہا گیا تھا،اسے لاگو کرنے کے لئے فروری میں ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی نے یوآئی ڈی آئی ای، ٹرائی نے وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔مارچ میں ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ نے موبائل سروس پرووائڈرس کو پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ کسٹمرس کے ای کے وائی سی کا ویرفکیشن پورا کرنے کا حکم دیا تھا۔حکومت نے اس کے لئے 6فروری، 2018تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔


Share: